عید ہمیں صبر،برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتی ہے۔ انجینئر شاہد حیدر

اتوار 30 مارچ 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے عید کے موقع پر لیسکو صارفین کو مبارکباد پیش کی ہے ۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ عید ہمیں صبر، برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتی ہے، تمام پاکستانی ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے چاند رات پر بجلی کی بلا تعلطل فراہمی یقنی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دوران بھی صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے بعد خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، خصوصی ٹیمیں عید کی چھٹیوں کے دوران زمہ داریاں ادا کریں گی، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر سارے آپریشن کو کو خود مانیٹرکریں گے ۔ ترجمان لیسکو کے مطابق صارفین کسی بھی پریشانی کی صورت میں 118 پر رابطہ کریں ، عید کے موقع پر جی ایم ٹیکنیکل رمضان بٹ نے بھی اہل اسلام کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :