گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا لی مارکیٹ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعہ 4 جولائی 2025 19:59

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا لی مارکیٹ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری ، مؤثر اور ہم آہنگ امدادی اقدامات کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے ریسکیو اداروں کو ہدایت دی کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملبے تلے پھنسے افراد کو بحفاظت نکالا جائے۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت دینے پر زور دیا۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے واضح کیا کہ اس افسوسناک واقعے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی ناقابلِ برداشت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :