ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے ریسٹ ہاؤس میں عید الفطر کی نماز ادا کی

پیر 31 مارچ 2025 12:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے ریسٹ ہاؤس میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔نماز کی ادائیگی کے بعد افسران اہلکاروں میں گھل مل گئے۔ڈپٹی کمشنر نے اہلیان چنیوٹ کو عید کی مبارکباد اور ملازمین میں عیدی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

عید اخوت،ایثار،ہمدردی کے جذبات کو پروان چڑھانے کا دن ہے۔ دوسروں کی خوشیوں میں شامل ہونا عید کا حقیقی فلسفہ ہے۔ضلعی وپولیس انتظامیہ نے عید کے موقع پر بھرپور انتظامی وحفاظتی انتظامات کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید اور دیگر افسران وسٹاف اور شہریوں نے بھی عید کی نماز پڑھی۔

متعلقہ عنوان :