ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوبھکر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی تیمارداری اور عید کی مبارکباد دی

پیر 31 مارچ 2025 13:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر بھکرمحمد اشرف عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے۔اسسٹنٹ کمشنر خضر رزاق منج ،سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ اور ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر احسان اللہ خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف اور ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے مریضوں کی تیمارداری کرتے ہوئے عید الفطر کے پر مسرت موقع انہیں مبارکباد پیش کی اور انکی صحت یاب کیلئے دعا کی کہ وہ جلد شفایاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس لوٹیں۔

انہوں نے ہسپتال میں عید کی خوشی کے موقع پر مختلف وارڈز میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ ایام عید کے دوران ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی دستیابی میں ہرگز کوتاہی نہ برتی جائے اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ہسپتال میں سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :