ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

پیر 31 مارچ 2025 16:20

استور ،31 مارچ (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ،گلگت بلتستان میں نماز عید کے سینکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہو ئے جہاں لاکھوں مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی ۔ استور میں نماز عید کے مرکزی اجتماعات اہلسنت جامع مسجد استور اور امامیہ جامع مسجد استور میں ہوئے۔

(جاری ہے)

سکردومیں امامیہ عید گاہ ، اہلسنت مرکز سٹیلائٹ ٹاون ، اہل حدیث مرکز سٹیلائٹ ٹاون اور جامع مسجد نوربخشیہ کرسمہ تھنگ میں نماز عید کے مرکزی اجتماعات ہوئے عید الفطر کے موقع پر گلگت بلتستان میں ضلع ہنزہ ،ضلع نگر،غذر، ضلع دیامر، شگر ،خپلو اورکھرمنگ میں کئی مقامات پر نماز عید ادا کی گئی۔اس موقع پر علماء کرام نے مسلم امہ کے مابین اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیا اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں نماز کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔ گلگت بلتستان میں نماز عید کے اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :