
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا عید الفطر کے موقع پر کیپیٹل ہسپتال اور ایدھی ہوم کا دورہ
پیر 31 مارچ 2025 17:40
(جاری ہے)
چیرمین سی ڈی اے نے ہسپتال انتظامیہ کو بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بچوں کے والدین نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی طرف سے سی ڈی اے ہسپتال میں زیر علاج بچوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
عید الفطر کے موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہسپتال میں تعمیر ہونے والے رجسٹریشن سنٹر اور او پی ڈی کے ساتھ مسجد کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر کیپیٹل جرنل آف میڈیکل سائنسز کے اجرا کا بھی افتتاح کیا گیا۔ محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر کہا کہ کیپیٹل جرنل آف میڈیکل سائنسز کے اجرا سے ہمارے ڈاکٹرز کو تحقیق اور تجربہ کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا موقع ملے گا جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ بعد ازاں، چیئرمین سی ڈی اے نے ایدھی ہوم کا دورہ کیا اور وہاں مقیم یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید منائی۔ انہوں نے بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے اور ان کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا۔ جس پر ایدھی ہوم کی انتظامیہ اور ایدھی ہوم میں مقیم یتیم اور بے سہارا بچوں نے چیئرمین سی ڈی اے کا عید کے پر مسرت موقع پر ان کی خوشیوں میں شریک ہونے اور تحائف تقسیم کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایدھی ہوم میں مقیم یتیم، بے سہارا بچے، معذور افراد اور بے گھر بزرگوں کی خدمت ایک عظیم مشن ہے ایدھی ہوم کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ قبل ازیں چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کی صفائی ستھرائی کے عمل میں مصروف سینی ٹیشن اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سینی ٹیشن اسٹاف کی بدولت آج اسلام آباد عید کے موقع پر خوبصورت اور صاف ستھرا دکھائی دے رہا ہے۔ مزید برآں، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی خدمت کرنے والے تمام ملازمین کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ مزید جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔چیئرمین سی ڈی اے کا سی ڈی اے سینی ٹیشن سٹاف کے ساتھ یکجہتی کے لے دورہ عوامی خدمت کے جذبے کا مظہر اور چیئرمین سی ڈی اے کے اس عزم کا اعادہ ہے کہ وہ اسلام آباد کے شہریوں کی خدمت اور ان کے لئے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
-
صدرمملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار
-
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.