عید الفطر اُمت مسلمہ کیلئے بے مثال اتحادویکجہتی کا مظہر ہے، غریبوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے،صوبائی وزیر میر صادق علی عمرانی

پیر 31 مارچ 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) پی پی پی کے سینئر رہنماء وصوبائی وزیر آبپاشی میر صادق علی عمرانی نے قوم کوعید مبارک دیتے ہوئے کہاکہ عید الفطر کا دن نہ صرف تمام مسلمانوں کیلئے خوشی کا تہوار ہے بلکہ یہ اُمت مسلمہ کیلئے بے مثال اتحادویکجہتی کا مظہر بھی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں عید ملنے کے لئے آئے ہوئے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن تمام مسلمانوں کیلئے ایثار، قربانی اور محبت و رواداری کے جذبات کی تجدید کا دن بھی ہے،انہوں نے کہاکہ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے غریبوں، یتیموں، بیوائوں اور بے آسرا افراد کو نہ بھولیں بلکہ اُنکی ہر طرح سے مدد اور دلجوئی کریں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کریں ،ان تمام محروم طبقات کو بھی اپنی خوشیوں کا حصہ بنانا چاہیے جو غربت کے باعث عید کی خوشیوں سے دور ہیں ،حقیقی عید کی خوشیاں اس وقت ہی مل سکتی ہیں جب یہ لوگ بھی خوش ہوں۔

متعلقہ عنوان :