عیدالفطر کے دوسرے روز بھی گرینڈ صفائی آپریشن جاری رہا

منگل 1 اپریل 2025 13:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عیدالفطر کے دوسرے روز بھی گرینڈ صفائی آپریشن جاری رہا ۔قبرستانوں، پارکوں، عوامی تفریحی مقامات سمیت بازاروں میں خصوصی آپریشن کلین اپ کیا گیا۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے کہا کہ کمشنر ملتان ڈویژن مریم کریم خان کی ہدایت پر چاروں اضلاع میں خصوصی مانیٹرنگ کنٹرول رومز فعال ہیں۔

(جاری ہے)

ڈویژن بھر میں بھاری مشینری کے ذریعے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لینڈ فل سائٹس پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایام عیدالفطر میں صفائی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی سکواڈز بھی عوامی خدمت میں مصروف ہیں، عیدالفطر کے پہلے روز ڈویژن میں 4 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا گیا۔شہریوں اور تاجروں کے صفائی آپریشن پر اظہار اطمینان سے بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے تینوں روز بھرپور آپریشن کلین اپ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :