ڈپٹی کمشنر کا دارالامان اور گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ہسپتال کا دورہ

منگل 1 اپریل 2025 15:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے عید الفطر کے موقع پر لاوارث خواتین اور یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے محکمہ سوشل ویلفئر اینڈ بیت المال سرگودھا کے ذیلی ادارہ دارالامان کا دورہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے دارالامان میں موجود خواتین اور بچوں سے ملاقات کی اور اُنکی حوصلہ افزائی کی اور ان میں اور ان کے اہل خانہ میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کئے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے دورے کا مقصد عید کی خوشیاں بانٹنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ذیلی ادارہ دارالامان کےعملے کی لگن اور محنت کو بھی سراہتے ہوئے لاوارث خواتین اور یتیم بچوں کو گھریلو ماحول فراہم کرنے کے لیے ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر عید جیسے تہوار کے موقعوں پر بھی مستحقین کی خدمت کرنے کے اُن کے عزم کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کا مقصد صرف جشن منانا ہی نہیں ہے بلکہ ضرورت مندوں کے لیے محبت، مہربانی اور امیدو ایثار پھیلانا بھی ہے۔ مزید برآں انہوں نے بہترین خدمات کو ترجیح دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر سوشل ویلفئر اینڈ بیت المال شاکرہ نورین اور ایم ایس بشیر عاکف بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :