شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،شرجیل انعام میمن

منگل 1 اپریل 2025 19:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) سینئر صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے راول ہائوس میں حلقہ کے لوگوں کی ملاقات کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے شرجیل انعام میمن کو درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔ صوبائی وز یر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت کوشاں ر ہتی ہے ۔