
اتحادی حکومت کی حمایت کا مقصد ملکی اور عوامی مفادات کا تحفظ ہے، چیئرمین سینیٹ
منگل 1 اپریل 2025 22:30
(جاری ہے)
اپنے حالیہ دورہ ملائیشیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے ایک کانفرنس میں شرکت کی جس میں 45 سے زائد ممالک نے شرکت کی جہاں انہیں کانفرنس کا سپیکر منتخب کیا گیا۔
انہوں نے اسے نہ صرف اپنے لیے بلکہ ملک کے لیے بھی قابل فخر لمحہ قرار دیا۔ جنوبی پنجاب کی ترقی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ انہوں نے خطے میں 400 ملین روپے کی لاگت سے ایک کیڈٹ کالج کی منظوری لے لی تھی۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے حصے کے طور پر خطے میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے ایک اور منصوبے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس زون میں بنیادی انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبےجیسے سڑکیں، ریلوے اور توانائی کے شعبے ملتان، شجاع آباد اور جلالپور کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ اپنے بیٹے ایم پی اے علی حیدر گیلانی کی اغوا کے دوران ہمت اوربہادری کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں ثابت قدم رہے اور آزمائش کا بہادری سے سامنا کیا۔انہوں نے این اے 148 کے ساتھ اپنے گہرے تعلق کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا حلقہ ہے جہاں سے وہ 1988 سے کئی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔ ان سے پہلے ان کے چچا حامد رضا گیلانی اسی حلقے سے 1985 میں منتخب ہوئے تھے۔ اب ان کے بیٹے علی قاسم گیلانی نے 2024 میں سینیٹ کے رکن بننے کے لیے یہ نشست خالی کر دی تھی۔ یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ یہ حلقہ ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
تمام پاکستانی شہری اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں، بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت
-
450 پاکستانی زائرین کو انخلا کےلئے سہولت فراہم کی گئی۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.