بھارتی فوجیوںکی کٹھوعہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں دسویں روز بھی جاری

فوجیوں نے ضلع کے علاقے گھاٹی جوتھانہ کے جنگل میں بھی تلاشی کا دائرہ کار بڑھا دیا

بدھ 2 اپریل 2025 10:25

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی پرتشدد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاںبدھ کو دسویں روزبھی جاری رہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی رام کوٹ کے علاقے پنجتیرتھی میں بھی کارروائی کرر ہی ہیں ۔ فوجیوں نے ضلع کے علاقے گھاٹی جوتھانہ کے جنگل میں بھی تلاشی کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اورمزید فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہے ۔بھارتی فورسز نے جمعہ کو اس علاقے میں ایک جعلی مقابلے کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کوعسکریت پسند قرار دیکر شہید کر دیاتھا۔ فوجیوں نے علاقے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد کو گرفتار بھی کیاتھا۔واضح ر ہے کہ بھارتی فورسز نے 23مارچ کو ضلع کٹھوعہ میں ایک حملے میں 4پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 7کے زخمی ہونے کے بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی ۔