صدر ولادیمیر پیوٹن کی روسی مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد

بدھ 2 اپریل 2025 11:20

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کے موقع پر روسی مسلمانوں کو عید الفطر کی چھٹیوں پر مبارکباد دی ہے۔ایتار تاس کے مطابق اتوار کو جاری کئے گئے اپنے ایک پیغا م میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کو عید الفطر کی تعطیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد بھیج رہا ہوں۔

(جاری ہے)

رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کے موقع پر، یہ قدیم اور اہم تعطیل روحانی ترقی، مہربانی اور ہمدردی کی جستجو کی علامت ہے۔ ان کے پیغام کو روس کے مسلمانوں کے سینٹرل سپرچوئل ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے ذریعے بھیجے گئے پیغام کے مطابق پیوٹن نے روس کی عوامی اور روحانی زندگی میں مسلم تنظیموں کے اہم شراکت اور خیراتی، تعلیمی اور حب الوطنی کے منصوبوں اور اقدامات میں ان کے کردار کو سراہا ہے۔اس موقع پر روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے بھی مسلمانوں کو مبارکباد دی۔