رواں سال بھارت میں معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی، محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی

بدھ 2 اپریل 2025 11:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) بھارت میں محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس مرتبہ ملک میں معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی اور ہِیٹ ویووز کی وجہ سے معمول کا کاروبار اور کاروبارِ زندگی دونوں کو گرم موسم کی وجہ سے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق محکمۂ موسمیات نے ایک پیش گوئی میں بتایا کہ اس برس گرمیوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے بڑھ جائے گا۔ہِیٹ ویووز بھی زیادہ ہوں گی اور طویل دورانیے میں ان کا درجۂ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ہوگا۔ ممکن ہے مشرقی انڈیا میں اس بار ہیٹ ویووز کا دورانیہ دس دنوں پر بھی محیط ہوں گے ۔ گرمی کی وجہ سے انسان شدید سٹریس کا شکار بھی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :