ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ تباہی کا باعث بنے گا، روس

بدھ 2 اپریل 2025 11:50

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) روس نے امریکا کے ایران کے جوہری ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا۔العربیہ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ ایران کے جوہری ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے پورے خطے کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل افیئرز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی امریکی دھمکیوں کو نامناسب سمجھتا ہے۔ ریابکوف نے کہا کہ دھمکیاں پہلے ہی سنی جا رہی ہیں۔ الٹی میٹم سنائے جا رہے ہیں اور ہم ان طریقوں کو نامناسب سمجھتے ہیں اور ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے ان دھمکیوں کو ایران پر امریکی مرضی مسلط کرنے کا ایک حربہ قرار دیا۔