پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن ،قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 4معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ بند

129پارکس کیٹین، 1700سے زائد فاسٹ فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ،208کو 30لاکھ 46ہزار کے جرمانے عائد 6لیٹر ناقص آئل، 70لیٹر سے زائد کولڈ ڈرنکس اور 70کلو ایکسپائر اشیا تلف کر دی گئیں ‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید

بدھ 2 اپریل 2025 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عید الفطر پر بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاتعطل آپریشن جاری رہا ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 129پارکس کیٹین، 1700سے زائد فاسٹ فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 208کو 30لاکھ 46ہزار کے جرمانے عائد کیے جبکہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 4معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ بند کر دیئے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ بحریہ ٹائون میں 4معروف فوڈ چینز کو 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،166لیٹر ناقص آئل، 70لیٹر سے زائد کولڈ ڈرنکس اور 70کلو ایکسپائر اشیا تلف کر دی گئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، برآمد کی گئی ایکسپائر ممنوعہ اشیا کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے، حشرات زدہ دیواریں، فنگس لگے گندے برتنوں میں مکسنگ کی جارہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ناقص اشیا کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ،زیادہ منافع کے لالچ میں جعلسازی کرنے والے صحت نہیں بیماری بانٹتے ہیں۔ عید الفطر پر جعلساز مافیا کی سرکوبی اور مسلسل خاتمے کے لیے ٹیمیں 24گھنٹے فیلڈ میں سرگرم ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد ایسے عناصر کی فوری اطلاع 1223پر دیں۔