مظفر گڑھ،زمین کے تنازع پر باپ نے بیٹے پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی

بدھ 2 اپریل 2025 15:55

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں زمین کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو زخمی کر دیا۔ریسکیو کے ذرائع کے مطابق باپ نے بیٹے کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس نے بتایاکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں باٹا پور کے علاقے میں بیٹے نعیم نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے 55 سالہ باپ رفیق کو زخمی کر دیا تھا۔پولیس نے ملزم نعیر کو گرفتار کر لیا ہے۔