کوالالمپور، گیس پائپ لائن پھٹنے سے 100 سے زائد افراد زخمی

بدھ 2 اپریل 2025 17:10

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی، حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق عید کے دوسرے روز کوالالمپور کے قریب پوترا ہائٹس میں گیس اسٹیشن کے قریب گیس کی لائن پھٹنے سے ہر طرف آگ پھیل گئی۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کی نیوز ایجنسی نے ڈپٹی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ آگ سے کم از کم 49 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 112 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 63 کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کی قومی تیل کمپنی پیٹروناس نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ گیس پائپ لائن کو الگ کرکے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔سیلنگور کے وزیراعلیٰ امیر الدین شری نے کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ نے حفاظتی اقدام کے طور پر قریبی گھروں کو خالی کرادیا ہے، حالات قابو میں آنے تک رہائشیوں کو قریبی مساجد میں رکھا جائے گا۔