چینی ریسکیو ٹیموں نے میانمار میں 6افراد کو زندہ بچا لیا

بدھ 2 اپریل 2025 17:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد چین نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کا میکانزم فعال کیا اور ریسکیو اور قونصلر تحفظ کے امور کو پوری طرح انجام دیا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چین کے صوبہ یون نان سے ریسکیو میڈیکل ٹیم زلزلے کے محض 18 گھنٹے بعد ہی میانمار پہنچ گئی تھی جو زلزلے سے متاثرہ علاقے میں داخل ہونے والی پہلی بین الاقوامی ریسکیو ٹیم تھی جس نے مقامی ریسکیو فورسز کے ساتھ مل کر ایک پھنسے ہوئے متاثرہ شخص کو کامیابی سے بچا یا۔

چینی ریسکیو ٹیم، چائنا انٹرنیشنل ریسکیو ٹیم، ہانگ کانگ ایس اے آر ریسکیو ٹیم اور چائنا ریڈ کراس انٹرنیشنل ریسکیو ٹیم راتوں رات میانمار پہنچیں جبکہ چین کے مختلف علاقوں سے عوامی ریسکیو فورسز بھی میانمار پہنچی ہیں یا ابھی راستے میں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ فی الحال تقریبا 400 چینی زلزلہ ماہرین، ریسکیو ورکرز اور طبی عملہ میانمار کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں اور چینی ریسکیو ٹیموں نے اب تک 6 افراد کو زندہ بچا یا ہے۔

متعلقہ عنوان :