د*بھارتی ریاست گجرات میں پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکے سے 18 افراد ہلاک

بدھ 2 اپریل 2025 18:05

a گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء)بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں واقع پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ہندوسٹان ٹائمز کی ]رپورٹ[]1[ کے مطابق بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ منگل کو گجرات کے بناس کانٹھا ضلع کے ایک صنعتی علاقے میں واقع پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ اکشے راج ماکوانا کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اور پانچ دیگر زخمی ہیں، کیونکہ ایک زبردست دھماکے کے بعد عمارت کی چھت گر گئی تھی۔ہلاک شدگان میں سے بیشتر مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے مزدور اور ان کے اہل خانہ تھے۔

(جاری ہے)

بناس کانٹھا کے کلکٹر مِہیر پٹیل نے بتایا کہ فیکٹری میں دھماکہ تقریباً 9:45 بجے صبح ہوا، جس سے پوری آر سی سی کی چھت گر گئی۔

یہ واقعہ ڈیسا قصبے کے قریب واقع ایک یونٹ میں پیش آیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ اکشے راج ماکوانا کے مطابق، یہ یونٹ پٹاخوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، اور اب تک کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا ہے کہ یہاں پٹاخے تیار کیے جا رہے تھے۔ اس سے قبل، حکام نے کہا تھا کہ یہ ایک فیکٹری تھی جہاں پٹاخے بنائے جارہے تھے۔گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50000 روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔