مظفر آباد پولیس نے اغواء اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب دوملزمان کوگرفتار کرلیا

بدھ 2 اپریل 2025 18:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) مظفر آباد پولیس نے اغواء اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب دوملزمان کوگرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں محمد افضل ولد غلام شبیر قوم بلوچ سکنہ جلیل والا اور محمد شوکت ولد محمد فیاض قوم بلوچ سکنہ غازی والا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے محمد طارق کو اپنے بھائی کے مقدمہ میں پیروی کرنے پر اغواء کر کے قتل کرنے کی کوشش کی جس میں ملزمان نے اس کے بھائی کو حبس بے جا میں رکھ کر زدو کوب کیا تھا۔

ملزمان محمد طارق کو اور اس کی بھابھی کو مقدمہ کی پیروی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔وقوعہ کی اطلاع پر ایس پی کینٹ کائنات اظہر کی زیرنگرانی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مظفرآبادپولیس ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :