مسلم امہ اپنے اتحاد سے مسلمانوں پر مظالم بند کروا سکتی ہے، مولانا عبد الماجد

بدھ 2 اپریل 2025 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)صوبائی صدر پاکستان امن کونسل سندھ، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، امام و خطیب جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ مسلم امہ اپنے اتحاد سے پوری دنیا میں اسلام کی دعوت اور اس کے امن و سلامتی کے پیغام کو با آسانی پھیلا سکتی ہے حتی کہ مقبوضہ فلسطین، مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت سمیت دنیا بھر میں ڈھائے جانے والے مسلمانوں پر مظالم کو بھی بند کروا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر پر سیاسی، مذہبی و سماجی رہنماں حضرت مولانا مفتی عبد الحمید لاشاری، حضرت مولانا محمد رفیق عباسی، حضرت مولانا محمد عثمان صاحب، حضرت مولانا عبیداللہ، کرنل عبد الجبار عباسی، یوسی چئر مین چوہدری افتخار، وائس چیئرمین اے ڈی سومرو، حاجی مختیار احمد سومرو، رانا محمد عابد، حاجی رب نواز رند، محمد طارق رند حاجی اسحاق رند، حاجی ملک محمد ظفر عاربی، ملک محمد ایوب، اسلم خان فاروقی، قاری محمد اسحاق چشتی، قاری محمد زاہد، و دیگر سے عید ملتے ہوئے گفتگو میں کیا گفتگو میں مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد ندیم بھی موجود تھے اس موقع پر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں اور مظلوم فلسطینیوں پر مظالم انسانی حقوق کے علمبردار عالمی ممالک کی خاموشی کا نتیجہ ہیں۔