سجن یونین کی جانب سے ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین کو عیدالفطر کی مبارکباد

بدھ 2 اپریل 2025 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء) سجن یونین کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ،رہنماوں راجہ عاصم شہزاد،عمران علی،محمد نذیرتبسم،عباس احمد،ریحان قاضی،پھول محمد،بنارس جدون،مزمل شاہ،عبدالوسام،ابراہیم یامین، اور دیگر نے عیدالفطر کے مبارک موقع پر ملک بھرکے بلدیاتی ملازمین کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر رب تعالیٰ کی جانب سے رمضان المبارک کا انعام ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہمیں اپنی خوشیوں میں معاشرے کے محروم اور پسے ہوئے طبقے کو شریک کرکے عیدالفطر کی حقیقی خوشیاں حاصل کرنی چاہیے اور اپنی خصوصی عبادات میں ملک کی ترقی خوشحالی امن وامان بھائی چارے کے فروغ کیلیے دعائیں مانگنی چاہئے۔انہوں نے عیدالفطر سے قبل تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کو یقینی بنانے پر حکومت سندھ اور تمام بلدیاتی سربراہان کا شکریہ ادا کیا ہے۔