ایم ڈی سالڈ ویسٹ کاکراچی اور حیدرآبادکا دورہ، صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ

بدھ 2 اپریل 2025 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے عید الفطر کے دوران کراچی اور حیدرآبادکے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ڈی سالڈویسٹ نے کہا کہ عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران صفائی ستھرائی کا کا م معمول کے مطابق جاری رہا۔

(جاری ہے)

عیدگاہوں ، مساجد، امام بارگاہ، پارکس اور فوڈاسٹریٹ کے اطراف صفائی اور چونے کے چھڑکائوکویقینی بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ عیدکے موقع پر اضافی سینیٹری ورکرز اورمشینری علاقوں میں تعینات کی گئی تھی۔اس موقع پرافسران نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں شکایتی مراکز فعل رکھے گئے ہیں اور شکایت کا بروقت ازالہ یقینی بنایا گیاہے ۔