ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ کے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی سے مستعفی

بدھ 2 اپریل 2025 21:45

ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ کے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی سے مستعفی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں قائم کردہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی سے اچانک استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ اور قریبی ساتھیوں کو بتایا کہ ایلون مسک اپنی سرکاری ذمہ داری سے دستبردار ہو رہے ہیں۔فیصلے سے سٹاک مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ٹرمپ اور مسک کے درمیان باہمی اتفاق سے ہوا، ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اب بھی محکمہ حکومتی کارکردگی میں مسک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

متعلقہ عنوان :