اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) ہوائی سفر کے لیے جہازوں کی سستے داموں ٹکٹیں فروخت کرنے والی جرمن کمپنی ریان ایئر لائن نے ایک سال میں 200 ملین سے زائد مسافروں کو ان کی منازل تک پہنچانے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ بُدھ کو ریان ایئر کی انتظامیہ نے اس امر کا اعلان کیا کہ مارچ کے اواخرتک چلنے والے رواں مالی سال کے دوران ریان ایئر سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد دو سو دو ملین رہی، جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں نو فیصد زیادہ ہے۔
لفتھانزا یورپی پروازوں کے لیے علاقائی ایئر لائن شروع کرے گی
دراصل ریان ایئر ایک طویل عرصے سے مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے خود کو یورپ کی سب سے بڑی ایئر لائن منوا چُکی تھی۔ پہلے ہی یہ 210 ملین مسافروں کا ہدف پورا کر چکی تھی۔
(جاری ہے)
تاہم نئے بوئنگ 737 طیاروں کی ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ سے اس کی صلاحیت میں کمی آئی تھی۔ اس کے سبب اس ایئر لائن نے اپنا ہدف کم کرتے ہوئے اسے 206 ملین مسافروں تک مقررکیا تھا۔
اپنی صلاحیت کے چورانوے فیصد کے استعمال کے ساتھ، اس ایئر لائن نے مسافروں کی تعداد کے حوالے سے قابل زکر پیشرفت کی۔دس ایئر لائنز کے گروپ کی کارکردگی
جرمن ایئر لائن لفتھانزا گروپ میں شامل دس ایئر لائنز بشمول سوئس، آسٹرین ایئر لائنز اور تعطیلات میں سفر کرنے والوں میں مقبول ایئر لائن Eurowings، نے مشترکہ طور پر کُل 131 ملین مسافروں کو نقل و حرکت کی سہولت فراہم کی۔
لفتھانزا 37.6 بلین یورو کے ساتھ یورپ میں ریونیو ایئر لائنز گروپ میں سب سے بڑی ایئر لائن ہے۔ اس کے بعد برطانوی-ہسپانوی گروپ IAG اور Air France-KLM، ہر ایک تقریباً 32 بلین یورو ریونیو کے ساتھ چل رہی ہے۔پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی نجکاری، بولیاں طلب کر لی گئیں
تجزیہ کاروں کے اندازے کے مطابق مختصر اور درمیانے فاصلے کے لیے فضائی سروس مہیا کرنے والی ریان ائیرلائن کو حال ہی میں مکمل ہونے والے مالی سال میں 14 بلین یورو کی آمدنی ہوئی۔
کم لاگت والی برطانوی ایئرلائن 'ایزی جیٹ‘ 2024ء کے مالی سال کے دوران تقریباً 90 ملین مسافروں کو سفر کی سہولیات مہیا کر کے یورپ میں دوسرے نمبر پر رہی۔