سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ فی اونس 3143 ڈالر تک پہنچ گئے

جمعرات 3 اپریل 2025 10:00

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ فی اونس 3143 ڈالر تک پہنچ گئے۔ ایس پی اےکے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ فی اونس 3143 ڈالر تک پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

24 قیراط ایک گرام کے نرخ 377.81 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 346.32 ریال ریکارڈ کی گئی ۔ گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط سونے کا استعمال ہوتا ہے اس کے فی گرام نرخ 330.58 ریال ،18 قیراط کے نرخ 283.36 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 220.39 ریال ، ایک اونس سونے کے نرخ 11754.83 ریال اور ایک کلو کا گولڈ بار 3 لاکھ 80 ہزار 451 ریال میں فروخت ہوئی۔