وقف ترمیمی بل کا مقصد مسلمانوں کو پسماندہ اور جائیداد حقوق کو غضب کرنا ہے، راہول گاندھی

جمعرات 3 اپریل 2025 11:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں روپے کی وقف املاک کو ہڑپنے کے لیے مودی حکومت کا "وقف ترمیمی بل" لوک سبھا میں پیش کردیا گیا، راہول گاندھی کی جانب سے بل پر کڑی تنقید کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وقف ترمیمی بل کامقصد مسلمانوں کو پسماندہ اور جائیداد حقوق کو غضب کرنا ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور اتحادیوں کا آئین پر یہ حملہ مسلمانوں پر حملہ ہے۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وقف ترمیمی بل مستقبل میں دوسری برادریوں کو نشانہ بنانے کی مثال بنے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بل ہندوستان کے تصور پر حملہ اور مذہبی آزادی کیخلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :