نیتن یاہو حکومت مفاد کی خاطر یرغمالیوں کو قربان کر رہی ہے ، اہل خانہ کا موقف

جمعرات 3 اپریل 2025 11:50

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا ہے تاہم اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان بغیر توجہ کے نہیں گزرا بلکہ اس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں کے دلوں میں دہشت پیدا کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں اور لا پتا افراد کے فورم کی جانب سے جاری ایک بیان میں پوچھا گیا کہ کیا علاقائی مفادات کے حصول کی خاطر یرغمالیوں کو قربان کر دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہی.فورم کے مطابق معاہدے کے ذریعے اور جنگ کو ختم کر کے یرغمالیوں کی آزادی یقینی بنانے کے بجائے اسرائیلی حکومت لڑائی کے لیے مزید فوجیوں کو غزہ بھیج رہی ہے۔

فورم کے بیان کے مطابق قیدیوں کے خاندانوں نے جب آج صبح بیدار ہو کر وزیر دفاع کا بیان دیکھا تو وہ دہشت میں مبتلا ہو گئے ، جس میں یسرائیل کاتز نے غزہ کی پٹی میں وسیع اراضی پر کنٹرول کے مقصد سے فوجی آپریشن میں توسیع کا اعلان کیا۔