ڈپٹی کمشنرگوادر کا جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 3 اپریل 2025 12:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنرگوادر حمود الرحمن نے جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال (زیر انتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک) کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میل وارڈ، آئی سی یو اور ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ڈپٹی کمشنر نے نئے تعمیر شدہ جی ڈی اے ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور طبی عملے سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ہسپتال کے ڈپٹی منیجر غلام سرور بھی ان کے ہمراہ تھے۔