بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے وقف (ترمیمی) بل نے سیاسی طوفان برپا کر دیا

بی جے پی پر مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنا رہی ہے اور بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے

جمعرات 3 اپریل 2025 13:10

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے وقف (ترمیمی) بل نے سیاسی طوفان برپا کر دیا ہے، حزب اختلاف کی جماعتوں اور سول سوسائٹی گروپوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی پر مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنا رہی ہے اور بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ میاں الطاف احمد نے نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بل پر تنقید کرتے ہوئے اسے تفرقہ انگیز قرار دیا ۔

انہوںنے کہا کہ بی جے پی اس بل کے ذریعے مہنگائی اور دیگر بنیادی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم (جے کے سی ایس ایف) کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں وقف ترمیمی بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے غیر آئینی اور مسلمانوں کے جذبات پر حملہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

وانی نے کہا کہ یہ بل آرٹیکل 14، آرٹیکل 25، آرٹیکل 26 اور آرٹیکل 29 میں درج بنیادی حقوق کے یکسر خلاف ہے۔

کشمیری پنڈت سنگرش سمیتی (کے پی ایس ایس) نے بھی مذہبی معاملات میں حکومتی مداخلت کی مذمت کی۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے نئی دہلی میں سے بات کرتے ہوئے اس بل کو آئین پر حملہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ اقلیتوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔