Live Updates

نوبل انسٹیٹیوٹ نے عمران خان کی نامزدگی کا دعوی مسترد کردیا

یہ پہلا موقع ہے جب کسی رہنما نے نوبل انعام نامزدگی کا اس طرح استعمال کیا،ڈائریکٹر

جمعرات 3 اپریل 2025 13:15

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)نوبل انسٹی ٹیوٹ نے ناروے کی سینٹر پارٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی کی خبروں کو ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے ووٹ لینے کی ترکیب قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نوبل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرسٹیان برگ ہارپ ویکن کا ناروے کے اخبار میں مضمون لکھا اور نامزدگی کے دعوے پر بات کی۔

کرسٹیان برگ ہارپ ویکن نے شائع مضمون میں کہا کہ نامزدگی سے پہلے نامزدگی کا اعلان کر کے ناروے کے پاکستانی ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی رہنما نے نوبل انعام نامزدگی کا اس طرح استعمال کیا جس سے نوبل انعام کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات