پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں ،چیف ایکزیکٹیو آفیسر ہیلتھ

جمعرات 3 اپریل 2025 14:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے بنیادی مرکز صحت کوٹلہ سکھیا کے دوراے کے دوران سٹاف کی حاضری سمیت لیبر روم، ای پی آئی روم ،ٹیب اینڈ تھرمل پرنٹرز ، اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مرکز صحت کے عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنائیں ،سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہیئں۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ معیاد، آلات جراحی اور ضروری سازوسامان کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :