بورے والا ، فتح شاہ پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور اقدام قتل میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت دو ڈاکو گرفتار کرکےمال مسروقہ برآمد کر لیا

جمعرات 3 اپریل 2025 14:46

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) تھانہ فتح شاہ پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ سمیت2 ڈاکو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 40 لاکھ سے زائد کا لوٹا ہوا مال مسروقہ برآمد کرلیا، ملزمان 18 سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ ملک مبشر اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی ،اقدام قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گروہ سے تعلق رکھنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت 2 ڈاکو عطاء محمد اور معاذ کو گرفتار کرکے 18 وارداتوں میں 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا لوٹا ہوا سامان و نقدی برآمد کرلی ،جبکہ ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتیں کر کے روپوش ہو جاتے تھے جن کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ \378