سکولوں میں نئے داخلوں کی مہم جاری ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن

جمعرات 3 اپریل 2025 15:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) جہالت کے اندھیروں سے چھٹکارے کے لیے اپنی نئی نسل کو علم کی روشنی سے ہمکنار کرنا ہو گا کیونکہ آنے والا دور ٹیکنالوجی کا ہے اس لیے جدید تعلیم پر توجہ دینا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مجاہد حسین علوی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ظہورہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔

انہوں نے مختلف کلاسز کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سی ای او نے سکول کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگر آپ اپنے تدریسی فرائض اللہ کی رضا اور سنت نبوی پر عمل کرنے کی نیت سے ادا کریں گے تو اس سے آپ کو دلی سکون ملے گا اور آپ کے معاملات میں برکت آئے گی جس کے نتیجے میں تعلیمی آبیاری بھی ہوگی سی ای او ایجوکیشن نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ وقت کی پابندی کریں طلباء کی ماہانہ تعلیمی کارکردگی رپورٹ فائلوں میں محفوظ کروائیں اور ان کے والدین سے میٹنگ کرکے یہ رپورٹ ان کو دکھائی جائے اور ٹیچرز اپنی بھی تعلیمی ڈائریاں ہر وقت مکمل رکھیں۔ سی ای او نے مزید کہاکہ نئے داخلوں کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائےاور اس کی روزانہ کی رپورٹ ضلعی دفتر کو پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :