اے اے سی بٹگرام کا تھاکوٹ بازار کا دورہ، ہوٹل، جنرل سٹورز اور سبزی شاپس کو لسٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے

جمعرات 3 اپریل 2025 15:13

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام حبیب ﷲ نے تھاکوٹ بازار کا دورہ کر کے ہوٹل، جنرل سٹوروں اور سبزیوں کی دکانوں کو چیک کیا، ضلعی انتظامیہ کی ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانوں پر جرمانے عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ معیاری اشیا، دکانوں میں صفائی ستھرائی اور نوٹیفائیڈ ریٹ لسٹوں کی پابندی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں سمیت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :