ایبٹ آباد، شارٹ سرکٹ سے دکان میں آتشزدگی ، ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی سے قابو پالیا

جمعرات 3 اپریل 2025 15:13

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) ایبٹ آباد میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو ٹیم کے بروقت ریسپانس کے باعث بڑے نقصان سے بچائو ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ساجد اقبال کے مطابق مانسہرہ اڈے کے سامنے اقبال پلازہ میں دکان میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر دو فائر ویکلز بمعہ فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے آگ پر قابو پا لیا لیا۔ ریسکیو ٹیم کے بروقت رسپانس کی وجہ سے پلازے کی باقی دکانوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔