بانڈی پورہ ،پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 3 اپریل 2025 17:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے سجا د نصیر بٹ نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے نائید کھائی سے گرفتار کر لیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار نوجوان نے محمد یاسین ملک اور دیگر آزادی پسند رہنماوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف سنبل تھانے میں مقدمہ درج کرکے اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔