شک کی بنیاد پر بیوی کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے والا خاوند گرفتار

جمعرات 3 اپریل 2025 17:33

شک کی بنیاد پر بیوی کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے والا خاوند گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) مصری شاہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شک کی بنیاد پر بیوی کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے والے خاوند کو گرفتار کر لیا ۔43سالہ خاتون پر چھریوں سے زخمی کرنے کی اطلاع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا ۔ مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ملزم کو آلہ اقدام قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے لیٹ نائٹ خاتون کے پیٹ اور گردن کے قریب چھریوں کے وار کیے۔43سالہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بروقت کاروائی پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ۔

متعلقہ عنوان :