ریسکیو 1122 نے عید الفطر کے تین ایام میں 59 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں،ترجمان

جمعرات 3 اپریل 2025 17:36

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے عید الفطر کے تین ایام میں 59 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی کی سربراہی میں ریسکیو ٹیموں نے عید الفطر کے تین ایام میں 59 ایمرجنسیز میں اپنی خدمات سر انجام دی ہیں جن میں میڈکل کے 32،آگ لگنے کے 13،ٹریفک حادثات کے 13،متفرق 12 اور ریکوری کے 02 واقعات شامل ہیں،ان تمام واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 49 افراد متاثر ہوئے جن کو بہترین علاج ومعالجہ کے لیے ضلع کی مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔