عیدالفطر کے تین ایام میں وادی ناران میں 42 ہزار سے زائد اور گلیات میں 28 ہزار سیاح ریکارڈ ہوئے،ترجمان محمد سعد

جمعرات 3 اپریل 2025 17:36

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) عیدالفطر کے تین ایام میں وادی ناران میں 42 ہزار سے زائد اور گلیات میں 28ہزار سیاح ریکارڈ ہوئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق عیدالفطر کے تین ایام کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش رہا ہے،تین روز میں صوبہ بھر کے سیاحتی مقامات میں تین لاکھ چھ ہزار 215 سے زائد سیاح ریکارڈ کئے گئے،وادی ناران میں 42 ہزار 111 اور گلیات میں 28ہزار سیاح آئے جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر 71 غیر ملکی سیاحوں نے بھی رُخ کیا ہے،ٹورازم پولیس کے اہلکار مختلف سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے بحال ہے۔