مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا،اویس لغاری

کمرشل صارفین کا جون میں 71روپے ریٹ تھا، اب 62روپے 47پیسے ہوگا، کمرشل صارفین کے ریٹ میں 12فیصد کمی آئی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 3 اپریل 2025 18:46

مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا،اویس لغاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ کمرشل صارفین کا جون میں 71روپے ریٹ تھا، اب 62روپے 47پیسے ہوگا، کمرشل صارفین کے ریٹ میں 12فیصد کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈسکوزکی نجکاری ہو رہی ہے، دو کروڑ صارفین کے بلوں میں تقریبا بجلی کی قیمتوں میں 48سے 56فیصد کمی آئی ہے، یہ متوسط طبقے کے لیے بہت بڑی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے 6مختلف سلیب ہیں، جون میں بجلی کا ریٹ کیا اور اب کتنی کمی ہوگی، تفصیلات شیئر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے اعلان کے بعد اب بجلی کا ریٹ کیا ہوگا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر شیئر کریں گے۔