عید الفطر،ڈاکٹرجمال ناصر کاسماجی اداروں عافیت، کاشانہ،دارالفلاح،دارالامان، انجمن فیض الاسلام (اپنا گھر)‘‘کا دورہ

یتیم و بے سہارا بچوں، بزرگوں و خواتین میں نقدی و تحائف تقسیم کئے

جمعرات 3 اپریل 2025 19:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) سابق صوبائی وزیرصحت و بہبود آبادی ڈاکٹرجمال ناصر نے عیدکی تقریبات کے حوالے سے سوشل ویلفیئر کے اداروں عافیت، کاشانہ،دارالفلاح،دارالامان، انجمن فیض الاسلام (اپنا گھر)‘‘کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے یتیم و بے سہارا بچوں، بزرگوں و خواتین میں نقدی و تحائف تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ سوشل ویلفیئر رانا شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر رخسانہ بنگش، میڈم حرا، میڈم عصمہ سمیت دیگر افراد بھی مووجود تھے۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ محروم طبقات کی بحالی ریاست اور مخیر حضرات کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو چاہئے کہ وہ دل لگا کر علم و ہنر حاصل کریں۔تاکہ وہ اس ملک کے ایک تعلیم یافتہ شہری بن کر ملک و ملت کا نام روشن کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے دکھ درد بانٹنے سے اللہ کی ذات خوش ہوتی ہے۔خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں۔عید کے دن ہمیں اپنے ارد گرد بسنے والے یتیم و بے سہارا بچوں کے ساتھ گذارنا چاہئے۔

اس طرح ہماری خوشیوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر اللہ کا خاص کرم ہے کہ میں گذشتہ22 سال سے خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہوں۔انجمن فیض الاسلام کے دورے کے موقع پر انجمن کے جنرل سیکرٹری پرویز اختر و دیگر لوگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جنرل سیکرٹری انجمن فیض الاسلام گروپ کیپٹن پرویز اختر نے کہا ہے کہ یتیم و مستحق بچوں کی ذمہ داریاں ایک ایسا فریضہ ہے کہ جس کی ادائیگی سے دلی سکون ملتا ہے آخر میں ملک کے استحکام کی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :