نوجوان فکری بے راہ روی اور انتشار سے دور رہیں ،چیئرپرسن کے زیڈفائونڈیشن

جمعرات 3 اپریل 2025 22:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) معروف ماہر تعلیم اور سماجی شخصیت چیئرپرسن کے زیڈفائونڈیشن خدیجہ زرین خان نے کہا ہے کہ نوجوان فکری بے راہ روی اور انتشار سے دور رہیں ۔مثبت ،تحقیقی اور اسلام اور پاکستان کے مفاد میں اپنا بیانیہ معاشرے میں پھیلانے کیلئے کردار ادا کیاجائے۔سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلے گند کاحصہ نہ بنیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے عید کے موقع پر مختلف نوجوانوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے نہایت قیمتی اور ہونہار سپوت پاک فوج میں خدمات کے دوران ملک کی حفاظت کی خاطر جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔میجر سعد بن زبیر اور تیتری نوٹ ودیگر محاذوں پر حال ہی میں شہید ہونے والے جوانوں نے ثابت کیا کہ وہ پاکستانیوں سے زیادہ پاکستانی ہیں اور آخری سفر بھی پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر کیاگیا ۔سوشل میڈیا پرفوج ،ملک اور ریاست کے خلاف جو انتشار پھیلارہے ہیں وہ خدمت نہیں شر پھیلارہے ہیں۔ نوجوان صرف تحقیقی ،مثبت چیزوں کو چیک کر کے شیئر کریں تاکہ مثبت سرگرمیوں میں ان کاحصہ پڑے۔