کپواڑہ،بھارتی پیراملٹری اہلکار نے خودکشی کر لی

جمعرات 3 اپریل 2025 23:03

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار نے ضلع کے علاقے ترہگام میں دوران ڈیوٹی سر میں گولی مار کر خودکشی کی۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف اہلکارکی خود کشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے اورتفتیش جاری ہے۔اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر623ہو گئی۔