سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس

ضلع بھر میں منشیات کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جمعرات 3 اپریل 2025 20:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سیکورٹی، ایس پی سی آئی اے، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت،ضلع بھر میں منشیات کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران بڑے منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کیا گیا، 450 بڑے منشیات فروش جیل میں 10 سے 20 سال تک کی سزا کاٹ رہے ہیں، سی پی او، منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، سی پی او، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے پاک معاشرہ فراہم کریں گے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس کا انعقاد،ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سیکورٹی، ایس پی سی آئی اے، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی،ضلع بھر میں منشیات کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف پنجاب بھر میں راولپنڈی پولیس کی کارکردگی سب سے بہتر ہے، گزشتہ دو سال کے دوران بڑے منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کیا گیا، 450 بڑے منشیات فروش جیل میں 10 سے 20 سال تک کی سزا کاٹ رہے ہیں، رواں سال بھی 30 سے زائد بڑے منشیات فروشوں کو معزز عدالتوں سے سزا سنائی گئی، منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے مزید کام کیا جائے گا، منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ سپلائی لائن پر بھی کام کیا جائے، منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، سول سوسائٹی، معاشرہ کے تمام طبقات خصوصاً والدین کی مدد سے اس ناسور کا خاتمہ کریں گے، تعلیمی اداروں میں خصوصی آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے، منشیات کے خلاف ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا آغاز کیا جا رہا ہے، بس اڈوں، ہوٹل، سرائے اور ہوسٹلز میں سرچ آپریشنز کئے جائیں گے، جن گھروں سے منشیات فروشی کی شکایت ملی منشیات فروش کے خلاف کارروائی کے ساتھ گھروں کو سیل کرنے کی کارروائی بھی کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے پاک معاشرہ فراہم کریں گے۔