چوڑی پاڑہ الیاس آباد میں بار بی کیو کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں

جمعرات 3 اپریل 2025 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے چوڑی پاڑہ الیاس آباد میں بار بی کیو کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں، دوکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور فرنیچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب الیاس آباد چوڑی پاڑہ میں بار بی کیو کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب کی تین دکانوں کو اپنی لپیٹ میںلے لیا۔

(جاری ہے)

جہاں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور فرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا، اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور ایم پی اے ناصر قریشی سمیت بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع ہو گئے فائر بریگیڈ کے عملے کافی دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔عینی شاہدین کے مطابق گیس سلنڈر دھماکہ دکان مالک کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب ہوا۔ حیدرآباد میں اس سے قبل بھی گیس سلنڈر دھماکوں سے کئی مرتبہ قیمتی جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے اس کے باوجود انتظامیہ اس صورت حال کا تدراک کرنے کو تیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :