ڑ*ڈپٹی کمشنر پنجگور زائد احمد لانگو کی زیر صدارت سیکورٹی اداروں کا اجلاس

جمعرات 3 اپریل 2025 21:25

mپنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر پنجگور زائد احمد لانگو کی زیر صدارت سیکورٹی اداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی، سپرینڈنٹ پولیس، لیویز افسران اور نادرہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم اپریل سے شروع ہونے والے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کے تحت تمام مہاجرین کو زیر حراست لے کر نادرہ میں رجسٹریشن کے بعد اولڈنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جائے گا، جہاں سے انہیں باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ وہ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور فوری کارروائی یقینی بنائیں اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ جو مکان مالکان غیر قانونی طور پر افغان مہاجرین کو پناہ دے رہے ہیں، ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :