گورنر خیبر پختونخوا کا پشتو کے معروف مزاحیہ فنکار و گلوگار میراوس کے انتقال پر دلی رنج وغم کااظہار

جمعرات 3 اپریل 2025 21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشتو کے معروف مزاحیہ فنکار و گلوگارحیات خان المعروف میراوس کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہی. اپنے تعزیتی بیان میں گورنر نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا نے اپنے تعزیتی بیان میں پشتو زبان میں مزاحیہ فنکاری، شاعری، گلوگاری میں مرحوم میراوس کی کمال فن مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میراوس نے اپنے مزاحیہ فن کی بدولت پشتو زبان سے وابستہ عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے اور وہ ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گی. گورنر نے کہا کہ میراوس کی وفات سے کامیڈی کا ایک دور ختم ہوا. انہوں نے کہا کہ مرحوم منفرد صلاحیتوں کے مالک تھے اور فنون لطیفہ کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔ مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :