% عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر کیچ

جمعرات 3 اپریل 2025 22:45

د*تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء)ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں حفظان صحت کے سخت اصولوں پر عمل درآمد کے لیے خصوصی احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے تحت ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ان ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کھانے کے معیار، صفائی اور دیگر ضروری امور کا تفصیلی جائزہ لیں اور غیر معیاری اشیا کی فروخت میں ملوث ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں ناقص اور غیر معیاری خوراک پائی گئی تو متعلقہ ہوٹل کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا ھوٹل مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کھانے کے معیار کو صحت کے اصولوں کے مطابق یقینی بنائیں اور صفائی کے سخت ترین ضوابط پر عمل کریں اس مہم کے تحت ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کا معائنہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا، جبکہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ شہری غیر معیاری خوراک کی نشاندہی کر سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والے افراد کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں تاکہ صحت مند ماحول کو یقینی بنایا جا سکے ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے کیے جانے والے یہ اقدامات شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہیں، اور مستقبل میں بھی ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں معیاری خوراک کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی

متعلقہ عنوان :